ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وقاقی کابینہ کا اجلاس طلب، اہم فیصلوں کا امکان

 اسلام آباد: سپریم کورٹ کے اسٹیٹ بینک کو فنڈز جاری کرنے کے فیصلے سے متعلق دارالحکومت میں کابینہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے جس میں سپریم کورٹ کے فنڈز جاری کرنے کے معاملے پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

مزید پڑھیے: پنجاب انتخابات کیس؛ سپریم کورٹ کا اسٹیٹ بینک کو فنڈز جاری کرنیکا حکم

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ اور اٹارنی جنرل اجلاس میں حکومت کی قانونی حکمت عملی سے کابینہ کو آگاہ کریں گے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلے کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں