ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئٹہ سے ملک بھر کا ریل نیٹ ورک آج سے بحال ہوگیا

 کوئٹہ: مون سون بارشوں کے سبب بولان میں منہدم ہونے والے پل کی دوبارہ تعمیر 7 ماہ میں مکمل کرلی گئی جس کے بعد کوئٹہ کا ملک بھر سے ریلوے نیٹ ورک دوبارہ بحال ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ سے ٹرین سروس سات ماہ بعد بحال ہونے پر گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے افتتاح کیا جس کے بعد جعفر ایکسپریس 300 مسافروں کو لے کر پشاور روانہ ہوگئی۔

ریلوے آفیسرز اور انجینئیرز کی نگرانی میں ٹرین ٹرائل مشن بھی نو تعمیر پل پر کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے۔

برٹش دور میں بننے والا ریلوے پل گزشتہ سال 25 اگست کو مون سون طوفانی بارشوں کی نذر ہوگیا تھا۔ پل گرنے سے بلوچستان کا ریل لنک ملک کے دیگر حصوں سے منقطع بھی رہا۔

متاثرہ ٹریک اور پل کی بحالی کے لیے آپریشن ستمبر 2022ء میں شروع ہوا۔ گزشتہ سال 20 نومبر سے ریل سروس مچھ ریلوے اسٹیشن سے جزوی طور پر بحال کی گئی تھی۔

متاثرہ پل کی مکمل بحالی کے بعد اب عید اسپیشل ٹرین بھی 18 اپریل کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں