ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرینی طیارہ گرانے کا واقعہ،ایران نے 10 حفاظتی اہلکاروں کو سزا سنا دی

ایران کی عدالت نے یوکرین کا مسافر طیارہ گرانے کے الزام میں 10 حفاظتی اہلکاروں کو قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔

 یاد رہے کہ جنوری 2020 میں ایران کی فوج نے تہران میں یوکرین کے طیارے کو 2 میزائل حملوں سے مار گرایا تھا، جہاز حادثے میں تمام 176 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

میزان خبر ایجنسی کے مطابق، ایران کی عدالت نے فوج کے کمانڈر کو 10 سال جبکہ دیگر اہلکاروں کو ایک سے 3 سال تک قید کی سزا سنائی۔

 عدالت نے ملزمان کو طیارہ حادثے کے متاثرین کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا بھی حکم دیا ہے، ایران کی جانب سے سزا یافتہ اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

ایرانی میڈیا نے اپنی عدالت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اس مقدمے میں 117 مدعی شامل تھے، جن میں سے 55 نے عدالت میں گواہی دی، جبکہ 20 وکلاء نے ان کی نمائندگی کی۔

واضح رہے کہ 8 جنوری 2020 کو ایران کی اسلامی انقلابی محافظوں نے تہران سےپرواز کردہ   یوکرین انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پرواز 752 کو میزائل حملوں سے مار گرایا تھا جس سے طیارے میں سوار تمام 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 طیارے میں سوار مسافروں کی اکثریت ایرانی شہریوں کی تھی جبکہ طیارے میں کینیڈا، یوکرین، برطانیہ اور افغانستان کے مسافر بھی سوار تھے۔

ایران نے ابتدائی طور پر طیارے کو میزائل حملوں سے تباہ کرنے کی ذمہ داری  لینے سے انکار کردیا تھا لیکن تین دن بعد طیارہ گرانے کا اعتراف کرتے ہوئے اسے ایک تباہ کن غلطی قرار دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں