ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور؛ نہر سے ملنے والی 22 سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا

لاہور: لاہور میں لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن شہزاد رفیق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ زیادتی کا نشانہ بنائی جانے والی لڑکی کی شناخت ام عمارہ کے نام سے ہوئی جسے اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

لڑکی کی کی عمر 22 سال تھی جس کو زیادتی اور قتل کے بعد فیصل ٹاؤن نہر میں پھینک دیا گیا تھا۔

ملزمان بلال، رضا اور حمزہ نے مقتولہ کو جناح اسپتال چوک سے اغواء کیا تھا ملزمان نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور شورمچانے پر گلا دبا کر قتل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور؛ لاپتا نوجوان لڑکی کی لاش نہر سے مل گئی، 3 ملزمان گرفتار

فیصل ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ لڑکی کے مبینہ اغوا کی رپورٹ 20 مارچ کو تھانہ فیصل ٹاؤن لاہور میں اسکے والد کی مدعیت میں درج کی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں