ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مادھوری نے ایپل چیف ٹم کُک کو ممبئی کا مشہور ’واڑا پاؤ‘ کیوں کھلایا؟

 ممبئی: بالی وڈ کی مشہور اداکارہ مادھوری ڈکشت نے ایپل کے سی ای او ٹم کُک کی میزبانی کرتے ہوئے انہیں ممبئی کا مشہور اسٹریٹ فوڈ  ’واڑا پاؤ‘ کھلایا ہے۔ 

اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اداکارہ نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ٹم کُک کو ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں ’واڑا پاؤ‘ کھارہی ہیں اور دونوں اس کو انجوائے کررہے ہیں۔

مادھوری ڈکشت نے تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ انہیں ٹم کک کو ممبئی میں ویلکم کرنے کیلئے ’واڑا پاؤ‘ سے بہتر کوئی چیز سمجھ نہیں آئی۔

ایپل سی ای او ٹم کُک نے مادھوری کی پوسٹ پر ری ٹویٹ کرتے ہوئے انہیں مینشن کیا اور لکھا کہ ’واڑا پاؤ‘ سے متعارف کرانے پر مادھوری کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ مزیدار تھا۔

مادھوری ڈکشت آخری مرتبہ فلم ’مجا ما‘ میں گجراج راؤ کے ساتھ نظر آئی تھیں جسے ایمازون پرائم پر نشر کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں