ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کمسن آسٹریلین لڑکی کو نازیبا وڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

 اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کمسن آسٹریلین لڑکی کی نازیبا تصاویر اور وڈیوز شیئر کرکے بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے آسٹریلین ہائی کمیشن کی درخواست پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چھاپہ مارکر کامران خان نامی ملزم کو گرفتار کیا۔

ملزم پر الزام ہے کہ اس نے کمسن آسڑیلین لڑکی کو ٹریپ کرکے اسکی قابل اعتراض تصاویر و ویڈیوز حاصل کیں، انہیں واٹس ایپ کے ذریعے شئیر کرکے متاثرہ لڑکی سے رقم کا تقاضہ بھی کیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کامران خان کو اسلام آباد سے گرفتار کرکے اسکے قبضے سے موبائل فون اور واٹس ایپ اکاؤنٹ برآمد کرلیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ آسٹریلین ہائی کمیشن کی درخواست پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، اس دوران ملزم سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں