ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: شہری کو دھمکیاں دینے والا پارکنگ مافیا کا کارندہ گرفتار

  کراچی: سٹی کورٹ کے قریب شہری کو دھمکیاں دینے والے پارکنگ مافیا کے کارندہ کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ایسکپریس نیوز کے مطابق رسالہ تھانے کی حدود میں علی محمد دینہ روڈ پر لنڈا بازار کے قریب پارکنگ مافیا کے کارندوں نے شہری سے زبردستی غیرقانونی پارکنگ فیس وصول کرنے کی کوشش کی اور زائد رقم دینے سے انکار پر شہری کو گاڑی اٹھوانے کی دھمکیاں دی گئیں۔

شہری نے واقعے کی موبائل فون سے ویڈیو بناکر وائرل کردی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو ڈھونڈ نکالا اور گرفتار کرکے ٹریفک پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، ملزم کی شناخت عنایت کے نام سے کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پارکنگ فیس وصولی کو غیرقانونی قرار دینے کے عدالتی احکامات کے باوجود شہر کے بیشتر مقامات پر پارکنگ مافیا کی جانب سے کھلے عام شہریوں سے من مانی رقم وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔

شہر کی تمام بڑی مارکیٹوں جن میں زینب مارکیٹ، صدر کو آپریٹو مارکیٹ، ٹیکنو سٹی، بہادر آباد، طارق روڈ، ملینیئم مال سمیت دیگر مقامات پر  پارکنگ مافیا کے کارندے شہریوں سے پارکنگ فیس کی وصولی میں مصروف ہیں جنہیں کوئی روکنے والا نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں