ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ توانائی کی عالمی رسد میں ترکیہ ایک اہم کردار بن چکا ہے۔
چاوش اولو نے کل ضلع اسپارتا میں عوام سے خطاب میں کہا ہے کہ” ترکیہ علاقے میں انرجی مرکز بن چُکا ہے۔ ہم ایک عالمی طاقت بننا چاہتے ہیں۔ اس وقت ہم نے، ایک طرف اپنی پیدا کردہ گیس اور دوسری طرف ترکیہ سے گزرنے والی ٹرانزٹ پائپ لائنوں، انرجی اسٹیشنوں ، ٹرمنلوں اور ٹینکروں کے دنیا کی ہر جگہ سے لائی ہوئی قدرتی گیس یورپ اور بالقانی ممالک کے ہاتھ فروخت کرنا شروع کر دی ہے۔ ہم، توانائی کی عالمی رسد میں ایک اہم یورپی کردار بن گئے ہیں”۔
وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم عالم ترک میں مزید مضبوطی کے خواہش مند ہیں۔ ہم کسی کے ساتھ رقابت نہیں کر رہے لیکن ترک دنیا کی عالمی حیثیت میں مزید استحکام ضروری ہے”۔
انہوں نے کہا ہے کہ "اس وقت دنیا مشکل حالات سے گزر رہی ہے۔ اب ہم یک قطبی سے کثیر القطبی کی طرف جا رہے ہیں۔ دوسری طرف دنیا سخت مقابلے، غیر یقینی، بحران، جھڑپوں اور جنگوں سے گزر رہی ہے۔ ان حالات میں ہمارے ملک و ملت کا پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور مستحکم ہونا ضروری ہے”۔