ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈونیشیا: سیمیرو آتش فشاں نے راکھ اُگلنا شروع کر دی

انڈونیشیا کے مشرقی صوبے جاوا میں سیمیرو آتش فشاں نے راکھ اُگلنا شروع کر دی ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیمیرو آتش فشاں  کنٹرول اسٹیشن کے اہلکار سگیت ریان الفیان نے کہا ہے کہ آج پہاڑ میں 16 دھماکے ہوئے  اور ان دھماکوں کے نتیجے میں اطراف کے علاقے میں گرم راکھ برسنا شروع ہو گئی۔ پہاڑ کی  شمال مشرقی سمت میں راکھ برسنے کا عمل زیادہ شدید رہا ہے۔

الفیان نے کہا ہے کہ پہلا دھماکہ صبح 7 بج کر 10 منٹ پر اور دوسرا 8 بج کر 40 منٹ پر ہوا۔ ہر دھماکہ 81 سے 110 سیکنڈ تک جاری رہا۔

حکام نے علاقے کے رہائشیوں سے محتاط رہنے  کی اپیل کی ہے۔

سیمیرو آتش فشاں کے شمال مشرقی سمت میں 13 کلو میٹر  تک کا علاقہ اور دیگر علاقوں میں 5 کلو میٹر تک کا علاقہ آتش فشانی دھماکوں سے متاثر ہو رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں