ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف آئی اے نے ریاست مخالف پروپیگنڈے میں معاونت پر پی ٹی آئی رہنما کو طلب کرلیا

 لاہور: ایف آئی اے  نے تحریک انصاف کی سابق ایم این اے شاندانہ گلزار کو ریاست کے خلاف پروپیگنڈے میں معاونت کےا لزام میں درج مقدمے میں طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے پی ٹی آئی  کی سابق رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کو آج طلب کرلیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس کے متن کے مطابق شاندانہ  گلزار کو ریاست کے خلاف پروپیگنڈے میں معاونت پرطلب کیا گیا ہے۔

نوٹس میں  کہا گیا ہے کہ شاندانہ گلزار 20 اپریل کو سائبر کرائم ونگ گلبرگ لاہور میں پیش ہوکر اپنا وضاحتی ریکارڈ کرائیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں