ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ویڈیو؛ علی ظفر نے کک باکسر آغا کلیم سے کیا وعدہ پورا کر دکھایا

لاہور: پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے باکسر آغا کلیم سے کیا اپنا وعدہ پورا کر دیا۔

گزشتہ دنوں باکسنگ چیمپیئن آغا کلیم ٹوئٹر پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہیں چائے کے ہوٹل پر پراٹھے بناتے دیکھا گیا تھا، اس ویڈیو کے ساتھ آغا کلیم نے درخواست کی تھی کہ حکومت انہیں مالی مدد فراہم کرے تاکہ وہ ملک کیلئے غیر ملکی مقابلوں میں حصہ لے سکیں۔

آغا کلیم کی اس ویڈیو پر ردعِمل دیتے ہوئے علی ظفر نے اعلان کیا تھا کہ وہ باکسر کو مالی معاونت فراہم کریں گے اور ان کے غیر ملکی دوروں کے خرچے برداشت کریں گے کیونکہ قومی کھلاڑی ملک کا اثاثہ ہوتے ہیں۔

رتھرتھ

حال ہی میں علی ظفر نے آغا کلیم سے کئے مالی معاونت کے وعدے کو پورا کرتے ہوئے ان سے ملاقات بھی کی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

کِک باکسنگ چیمپیئن آغا کلیم نے ٹوئٹر پر علی ظفر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں ڈھیروں دعائیں دیں۔

یہ بھی پڑھیں:علی ظفر اور شاہد آفریدی کا چائے کے ڈھابے پر کام کرنے والے باکسر کی مدد کا اعلان

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے اس بہترین عمل پر علی ظفر کو خوب سراہا جارہا ہے ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ گلوکار بےحد نیک اور نرم دل انسان ہیں اس لئے انہوں نے سب سے پہلے آگے بڑھ کر باکسر کی مدد کی۔

یاد رہے کہ آغا کلیم نے ورلڈ موائے چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا۔ علی ظفر اور شاہد آفریدی کی جانب سے کی گئی مدد کے بعد اب وہ جلد عالمی مقابلوں کی تیاریوں کے لیے دبئی روانہ ہونگے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں