نیویارک شہر کے مین ہٹن میں پیس یونیورسٹی کے قریب ایک پارکنگ گیراج گر گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جب کہ ہنگامی حکام کی جانب سے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ کچھ افراد ملبے میں پھنسے ہوئے ہوں۔
نیو یارک کے سی بی ایس ٹیلی ویژن سے وابستہ نے نیویارک شہر کے ہنگامی حکام کے حوالے سے اطلاع دی کہ گیراج کی دوسری منزل پہلی منزل پر گر گئی۔
ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور متعدد گاڑیاں کچلے ہوئے کنکریٹ کے درمیان ایک دوسرے کے اوپر کھڑی ہیں۔
نیو یارک سٹی فائر ڈپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہ فائر فائٹرز کو عمارت کے مزید گرنے کے خطرے کے پیش نظر فوری طور پر پیچھے ہٹا دیا گیا ہے۔
فائر ڈیپارٹمنٹ کا مزید کہنا ہے کہ ہنگامی عملہ ملبے میں ممکنہ طور پر پھنس جانے والے ہر شخص کو تلاش کر رہا ہے۔