ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون سمیت کئی فنکار ٹوئٹر بلیو ٹک کھو بیٹھے

ممبئی: ٹوئٹر نے تصدیقی فیس ادا نہ کرنے پر دنیا بھر سے کئی سماجی و سیاسی شخصیات سمیت فنکاروں کے ہینڈل سے بلیو ٹِک ہٹا دیئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن، شاہ رُخ خان، سلمان خان، دیپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا سمیت بالی ووڈ کے کئی اداکاروں نے تصدیقی بلیو ٹک کی فیس کی عدم ادائیگی پر ٹوئٹر پر بلیو ٹک کھو دیا۔

4

دلچسپ بات یہ ہے کہ پریانکا کا بلیو ٹک تو غائب ہو چکا ہے تاہم ان کے شوہر امریکی اداکار نک جونس کے ہینڈل پر بلیو ٹک موجود ہے۔

فیس کی عدم ادائیگی پر عالیہ بھٹ، ہریتھک روشن، رجنی کانت سمیت بالی ووڈ، ہالی ووڈ اور لالی ووڈ کے کئی فنکاروں نے ٹوئٹر پر تصدیقی نشان کھو دیا ہے۔ ان اداکاروں کے ٹوئٹر پر لاکھوں کی تعداد میں فالوورز ہیں۔

4

یاد رہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے شناخت کا تصدیقی نشان (بلیو ٹک) فیس ادا کرنے پر ہی میسر ہو گا، جس کی فیس ماہانہ 8 امریکی ڈالر ہے اور اسے ادا کرنا لازم کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں