ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امیتابھ بچن کی شکایت کام کرگئی؛ ٹوئٹر نے بلیوٹک واپس دیدیا

ممبئی: ٹوئٹر نے رقم کی ادائیگی کے باوجود امیتابھ بچن کے اکاؤنٹ ہٹائے جانے والے تصدیقی علامت ’’بلیو ٹِک‘‘ کو دوبارہ بحال کردیا۔ 

دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک ایلون مسک نے جب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر خریدا ہے تب سے کئی متنازع فیصلوں کے باعث تنقید کی زد میں ہیں۔

گزشتہ روز ہی ٹوئٹر نے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کے ویریفائیڈ ٹوئٹر اکاؤنٹس کے بلیو ٹک ہٹا دیے گئے تھے۔ نئی پالیسی کے تحت اب صارفین کو اکاؤنٹ کے اصلی ہونے کی تصدیقی علامت یعنی بلیو ٹِک کی رقم دینا ہوگی۔

جس پر اکثر صارفین نے کان نہ دھرا اور بلیو ٹک کے رقم کی ادائیگی نہیں کی۔ ٹوئٹر نے ایسے تمام اکاؤنٹس سے بلیو ٹک ہٹادیے۔

یہ خبر پڑھیں : امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون سمیت کئی فنکار ٹوئٹر بلیو ٹک کھو بیٹھے

بھارتی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار امیتابھ بچن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی بلیو ٹِک ہٹا دیا گیا تھا حالانکہ انھوں نے نئی پالیسی کے مطابق فیس کی ادائیگی بھی کردی تھی۔

امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ ‘ارے ٹوئٹر بھیا، سُن رہے ہیں ، اب تو پیسے بھر دیے ہیں ،تو ہمارا بلیو ٹک واپس کر دیجیے’۔

امیتابھ بچن کی اس ٹوئٹ کے بعد صارفین نے ٹوئٹر انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور یوں ٹوئٹر کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور امیتابھ بچن کو بلیو ٹک واپس مل گیا۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں