ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی سی جی انادولو، باسفورس سے گزرنے کے بعد دوبارہ سے سرائے برنو میں لنگر انداز

ترک مسلح افواج کاقومی وسائل سے تیار کردہ  سب سے بڑا جنگی جہاز ٹی سی جی انادولو، باسفورس سے گزرنے کے بعد شام کو سرائے برنو بندرگاہ واپس لوٹ  آیا ہے۔

دس اپریل سے  وزیر قومی دفاع کے حکام پر سرائے برنو میں لنگر انداز  اس   بحری جہاز میں   لوگوں نے بڑی تعداد میں دلچسپی لی۔

23 اپریل کو قومی خودمختاری اور بچوں کے دن کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، جہاز نے باسفورس سے گزرا اور لوگوں کو سلامی پیش کی۔

باسفورس  سے گزرنے کے دوران، ٹی سی جی انادولو سے 21  توپوں  کی سلامی دی گئی اور اس موقع پر  سالمی لینے والوں میں صدر رجب طیب ایردوان بھی موجود تھے۔

اس دوران فضائیہ  کے طیاروں   اور ہیلی کاپٹر وں نے بھی اس بحری جہاز کے ساتھ سلامی دی۔

ٹی سی جی انادولو  جو صبح استنبول سے روانہ ہوا، باسفورس کو عبور کرنے کے بعد شام کو سرائے برنو واپس  آگیا ہے۔

وزارت قومی دفاع کے ٹویٹر  اکاونٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ کے لیے قابلِ فخر ٹی سی جی انادولوکل سے استنبول سرائے برنو میں دوبارہ ہمارے لوگوں  کی زیارت کے لیے کھول دیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں