ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مشہور بھارتی اداکار سراٹھ بابو تشویشناک حالت کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل

بھارتی حیدرآباد: بھارتی اداکار سراٹھ بابو حیدرآباد کے اسپتال میں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا اور اُن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تیلگو، تامل اور ہندی فلموں کے 71 سالہ اداکارہ کو 20 اپریل کو تشویشناک حالت میں بنگلورو سے حیدرآباد لایا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سراٹھ بابو کو ’سیپسس‘ کا مرض لاحق تھا جس سے گردے، پھیپھڑوں، جگر اور دیگر اعضاء متاثر ہوئے ہیں۔

وہ حالیہ ہفتوں میں دوسری بار ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔ اس سے قبل انہیں چنئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

سراٹھ بابو نے  اپنے کیرئیر کا آغاز 1973 میں ایک تیلگو فلم سے کیا تھا وہ بنیادی طور پر تیلگو اور تامل فلموں میں اپنے کام کے لیے مشہور  ہیں تاہم انہوں نے چند کنڑ، ملیالم اور ہندی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں