ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

2025 سے ہم اپنی مقامی گاڑی دنیا بھر میں فروخت کرنا شروع کر دیں گے: صدر ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم ترکیہ کو، برقی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ چارجنگ اور بیٹری ٹیکنالوجی میں بھی، یورپ کی پیداواری بیس بنانے کے لئے کمر بستہ ہو گئے ہیں۔

ضلع برصا کی تحصیل گیملک میں عوام سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ "ہماری مقامی گاڑی کی فروخت شروع ہونے کے بعد ترکیہ دنیا کے بہترین مارکاوں کے ساتھ رقابت کی اہل گاڑی اور مارکہ کا مالک بن گیا ہے۔ ٹوگ کی گیملگ تنصیب میں ہر 3 منٹ میں ایک گاڑی بنائی جا رہی ہے”۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ رواں  سال میں ہمارا ہدف 28 ہزار گاڑیاں بنانا اور 2030 تک کُل 10 لاکھ ٹوگ گاڑیوں کو مالکان تک پہنچانا ہے۔ 2025 سے ہم ٹوگ کی برآمدات شروع کر کے اپنی مقامی گاڑی کو دنیا بھر میں فروخت کرنا شروع کر دیں گے”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں