ترکیہ کاکہنا ہے کہ "تاریخی حقائق کو مسخ کرتے ہوئے اصلیت سے دور دعووں کےساتھ دفتر خارجہ کے کئی ایک کارکنان کا قتل کرنے والی آرمینی دہشت گردی پر ہم لعنت و ملامت بھیجتے ہیں۔”
دفتر خارجہ کی سماجی رابطو ں کے پیج پر جاری کردہ پوسٹ میں "آرمینی دہشت گردی” کے نتیجے میں شہید کیے گئے ترک سفارتکاروں کے ناموں کو جگہ دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ "ہم ان کو کبھی بھی نہیں بھولے اور نہ ہی بھلائیں گے”۔
پوسٹ میں یہ بھی درج ہے:” تاریخی حقائق کو مسخ کرتے ہوئے پیش کردہ من گھڑت دعووں کو بنیاد بناتے ہوئے متعدد ترک سفارتکاروں کو قتل کرنے والی آرمینی دہشت گردی پر ہم لعنت وملامت بھیجتے ہیں اور ہمارے شہدا کو احترام کے ساتھ یاد کرتے ہیں، ان کی مغفرت کے دعا گو ہیں ۔ اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائیں!”