ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم آرمینی وفد کے غیر حقیقی دعووں کو کلیتاً مسترد کرتے ہیں: اونال

اقوام متحدہ میں ترکیہ کے مستقل نمائندہ سفیر سیدات اونال نے کہا ہے کہ ہم آرمینی وفد کے،  1915 کے واقعات کو "نسل کشی” قرار دینے سے متعلق، غیر حقیقی دعووں کو کلیتاً مسترد کرتے ہیں۔

اونال نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کی زیرِ صدارت اور ‘کثیر الفریقیت اور بین الاقوامی قانون کی رُو سے اقوام متحدہ کی شرائط کے تحفظ ‘ کے عنوان سے منعقدہ نشست سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ "میں آرمینی ڈیلیگیشن کے غیر حقیقی دعووں کی کلیتاً  تردید کرتا ہوں۔  میں ہر ایک سے اپیل کرتا ہوں کہ 1915 کے واقعات  کے بارے میں  تاریخ سے دشمنی کا سبق لینے کی بجائے ترکیہ کی پیش کردہ، ‘مشترکہ تاریخی کمیشن ‘، تجویز  کے ساتھ علاقے میں امن اور باہمی تعاون کے کاموں پر توجہ دی جائے”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں