ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انوپم کھیر کے پوچھنے پر انیل کپور نے اپنی جوانی کا ’راز‘ بتا دیا

 ممبئی: بالی ووڈ کے اداکار انوپم کھیر نے ساتھی فنکار اور قریبی دوست انیل کپور سے ان کی جوانی کا راز پوچھ لیا۔

انوپم کھیر نے ٹوئٹر پر اپنے بہترین دوست اور پڑوسی انیل کپور کی ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جو سب کی وجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

اس ویڈیو میں انیل کپور ایک ہائپربارک آکسیجن تھراپی چیمبر کے اندر لیٹے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ایف ڈی اے کے مطابق ہائپر بارک چیمبر ایک ایسی مشین ہے جس کے اندر ہوا کا دباؤ عام ہوا کے دباؤ سے زیادہ ہوتا ہے۔

انوپم کھیر نے اپنی ٹوئٹ میں انیل کپور کو ٹیگ کرتے ہوئے اُن سے سوال کیا ’ارے انیل صاحب! آپ نے بتایا نہیں کہ آپ خلائی مشن پر جارہے ہیں؟ یا پھر اس مشین سے آپ کی جوانی کا راز جُڑا ہے؟

ئئ

اس ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے انیل کپور نے انوپم کھیر کو جواب دیا کہ ’جادوگر کبھی اپنے راز نہیں کھولتا‘۔

 

 

 

 

 

A post shared by anilskapoor (@anilskapoor)

اس سے قبل انیل کپور نے اپنے سائرو سینٹر میں ورزش کرنے کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس نے سب کی توجہ سمیٹی تھی۔ سائرو سینٹر سخت ورزش کے سیشن کے بعد پٹھوں کو بحال کرنے میں مدد کرتا ہے۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انیل کپور نے دلچسپ کیپشن بھی لکھا تھا  ’40 کا شرارتی وقت گیا اب 60 کی عمر میں سیکسی ہونے کا وقت آگیا ہے‘۔

ایک اور ویڈیو میں اداکار کو آکسیجن ماسک پہنے ٹریڈمِل پر دوڑتے ہوئے دیکھا گیا جس کے کیپشن میں انیل کپور نے لکھا ’فائٹر موڈ آن‘۔

یاد رہے کہ انیل کپور اِن دِنوں سدھارتھ آنند کی فلم فائٹر کی تیاری میں مصروف ہیں۔ فائٹر میں ریتک روشن کے ساتھ دیپیکا پڈوکون بھی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ یہ فلم یش راج اسپائے یونیورس کا حصہ ہے جس میں انیل کپور بھی اہم کردار ادا کرنے والے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں