ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سفاک شخص نے تعلقات قائم نہ کرنے پر خاتون پر تیزاب پھینک دیا

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے علاقے محمد نگر میں سفاک شخص نے تعلقات قائم نہ کرنے پر شادی شدہ خاتون پر تیزاب پھینک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محمد نگر میں سفاک ملزم نے 38 سالہ شادی شدہ خاتون سے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی جس پر خاتون نے انکار کیا۔ ملزم نے انکار کرنے پر خاتون سے انتقام لیتے ہوئے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔

تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی خاتون کا چہرہ اور جسم بری طرح سے متاثر ہوا، جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر درندے ملزم کو گرفتار کیا تو اُس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ خاتون سے غیر شرعی تعلقات قائم کرنے کا خواہش مند تھا اور خاتون مسلسل انکار کررہی تھیں جس پر اُس نے انتقام کیلیے انتہائی قدم اٹھایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں