ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کومل رضوی کا اپنے مایوں پر انڈین گانے پر ڈانس، ویڈیو سامنے آگئی

  کراچی: حال ہی میں نکاح کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی گلوکارہ و اداکار کومل رضوی کی رسم حنا میں رقص کرنے کی ویڈیو اور تقریب کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔

کومل رضوی کی معروف امریکی بزنس ٹائیکون اور سلیکون ویلی کے مالک علی اپل کے ساتھ نکاح کی خبریں رمضان کے آخری ایام میں سامنے آئیں جبکہ اداکارہ نے خود بھی انسٹاگرام پر نکاح کی تصدیق کی۔

اب کومل رضوی کی مایوں کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئیں ہیں جن میں وہ بالی ووڈ کے مشہور گانے ’کجرا رے‘ پر ایشوریا رائے کی طرح ڈانس کررہی ہیں جبکہ تقریب میں بیٹھے لوگ اُن کو داد دے رہے ہیں اور پرفارمنس سے محظوظ بھی ہورہے ہیں۔

اس کے علاوہ گلوکارہ کی تقریب کی دیگر تصاویر بھی سامنے آئیں، جن میں وہ زرد رنگ کا جوڑا پہن کر رسم بھی کروا رہی ہیں۔ امریکا میں ہونے والی اس تقریب میں خاندان کے قریبی لوگوں اور دوستوں نے شرکت کی۔

komal-rizvi-1komal-rizvi-1

komal-rizvi-2komal-rizvi-2

komal-rizvi-3komal-rizvi-3

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں