ترکیہ کے حالیہ زلزلے کے دوران الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی گراں قدر خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایوان صدر ترکیہ(انقرہ) میں منعقدہ تقریب میں صدر جمہوریہ ترکیہ رجب طیب ایردوان اور ترک عوام کی جانب سے الخدمت فاونڈیشن کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا ۔
الخدمت فاونڈیشن پاکستان کی طرف سے یہ اعزاز اکرام الحق سبحانی صاحب صدر الخدمت فاونڈیشن وسطی پنجاب نے وصول کیا جو دوماہ قبل ترکیہ/شام کے زلزلے کے دوران الخدمت فاونڈیشن پاکستان کی امدادی ٹیم کی قیادت کررہے تھے۔