چنائے: میوزک لیجنڈ اے آر رحمان نے اپنی بیوی سائرہ بانو کو ایک ایوارڈ شو میں ہندی بولنے سے روک دیا اور انہیں تامل میں گفتگو کرنے کی درخواست کی۔
سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں میوزک کمپوزر اے آر رحمان ایک ایوارڈ وصول کررہے ہیں اور ان کے ساتھ اسٹیج پر ان کی بیوی بھی موجود ہے۔
اس موقع پر اے آر رحمان کہتے ہیں کہ میں اپنے انٹرویوز کو دوبارہ دیکھنا پسند نہیں کرتا لیکن میری بیوی ان کو بار بار دیکھتی ہیں کیوں کہ اسے میری آواز پسند ہے۔
கேப்புல பெர்பாமென்ஸ் பண்ணிடாப்ள பெரிய பாய்
ஹிந்தில பேசாதீங்க தமிழ்ல பேசுங்க ப்ளீஸ் 😁 pic.twitter.com/Mji93XjjID
— black cat (@Cat__offi) April 25, 2023
جب میزبان نے سائرہ کو بولنے کیلئے کہا تو اس سے قبل کہ وہ اپنی گفتگو کا آغاز کرتیں، اے آر رحمان نے ان سے درخواست کی کہ وہ ہندی کے بجائے تامل میں گفتگو کریں حالاںکہ وہ تامل اچھی طرح نہیں بول سکتی ہیں۔
سائرہ بانو نے اس موقع پر اپنی آنکھیں بند کیں اور کہا ’اوہ مائی گاڈ‘، پھر انہوں نے انگریزی میں حاضرین کو بتایا کہ وہ تامل کو اچھی طرح نہیں بول سکتی ہیں اور وہ اپنے شوہر کی آواز سے محبت کرتی ہیں۔
اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی شادی 1995 میں ہوئی تھی اور ان کے تین بچے خدیجہ، رحیمہ اور امین ہی۔
