English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

علی عظمت کو سالگرہ میں آئے مہمان کو زبردستی کیک کھلانا مہنگا پڑگیا

القمر

کراچی: پاکستان میوزک انڈسٹری کے گلوکار علی عظمت کو اپنی سالگرہ کے موقع پر آئے مہمان کو زبردستی کیک کھلانا مہنگا پڑگیا۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر علی عظمت کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اُنہیں اپنی 53ویں سالگرہ مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے بعد گلوکار کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ ویڈیو میں علی سالگرہ میں آئے ایک مہمان کو زبردستی بازوؤں میں دبوچ کر کیک کھلاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ علی عظمت کو اس شخص کے ساتھ تمیز سے پیش آنا چاہیے ان کا رویہ ناقابلِ قبول ہے چاہے یہ اُن کا دوست ہی کیوں نہ ہو۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی عظمت کی سالگرہ میں موجود ایک مہمان کیک کی جانب بڑھتا ہے جس کو  گلوکار اپنے بازوؤں میں دبوچ لیتے ہیں اور اُن کے منہ میں زبردستی کیک ٹھونس دیتے ہیں جبکہ اُن کے دوست انہیں ایسا کرنے روک رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے