آج ترکیہ کے مرسین آق قویو جوہری پاور پلانٹ کے لئے ایک تاریخی دن ہے۔
آج انرجی کی پیداوار کے لئے پاور پلانٹ میں جوہری ایندھن کی بھرائی ہو گی اور اس طرح پاور پلانٹ باقاعدہ جوہری تنصیب کی حیثیت اختیار کر جائے گا۔
ایندھن کی بھرائی کے بعد تجرباتی پیدوار مرحلے کا آغاز ہو جائے گا۔
پاور پلانٹ مکمل صلاحیت کے ساتھ کام شروع کرنے پر بجلی کی سالانہ 35 بلین کلو واٹ پیداوار کے ساتھ ملکی ضروریات کے 10 فیصد کو پورا کر کے ملکی اقتصادیات میں 50 بلین ڈالر کا کردار ادا کرے گا۔
صدر رجب طیب ایردوان اور روس کے صدر ولادی میر پوتن، آق قویو این جی ایس کی افتتاحی تقریب میں، ویڈیو کانفرنس شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر کے لئے 12 مئی 2010 کو ترکیہ اور روس کے درمیان سمجھوتہ طے پایا اور 3 اپریل 2018 کو ضلع مرسین میں آق قویو این جی ایس کے پہلے یونٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا تھا۔
