چین نے کہا ہے کہ ترکیہ کے انتخابات ترکیہ کا داخلی معاملہ ہیں چین اس میں مداخلت نہیں کرے گا۔
چین گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک CGTNکے امریکی نشریاتی ادارے کی ردعمل کا سبب بننے والی اشاعت کے بعد چین کی وزیرِ خارجہ ماو نِنگ نے بیجنگ میں منعقدہ معمول کی پریس کانفرنس میں CGTNامریکہ کی صدر رجب طیب ایردوان کی صحت سے متعلق غلط معلومات پر مبنی ٹویٹ کا جائزہ لیا ہے۔
پریس کانفرنس میں اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے رپورٹر نے ماوننگ کو، CGTN امریکہ کی بغیر کسی حوالے سے شیئر کی گئی ٹویٹ کو بغیر تصیحح کئے ہٹائے جانے اور اس دوران ٹویٹ کے دیگر سوشل میڈیا صفحات میں پھیلنے کی، یاد دہانی کروائی ۔
جواب میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ "مجھے مذکورہ واقعے کی تفصیلات کا علم نہیں ہے لیکن مجھے اتنا کہنے کی اجازت دیں کہ ترکیہ چین کا دوست ملک ہے۔ چین ہمیشہ سے دیگر ممالک کے داخلہ معاملات میں مداخلت کی مخالفت کرتا آیا ہے۔ انتخابات ترکیہ کا داخلی معاملہ ہیں اور چین اس میں مداخلت نہیں کرے گا”۔
واضح رہے کہ CGTN امریکہ نے کل ٹویٹر سے جاری کردہ خبر میں صدر رجب طیب ایردوان کی صحت سے متعلق دو خبروں میں غیر مصدّقہ معلومات فراہم کی تھیں۔
نشریاتی ادارے نے بعد ازاں ان خبروں کو اشاعت سے نکال دیا اور کہا تھا کہ صدر ایردوان کی صحت سے متعلق سابقہ خبروں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
ترکیہ صدارتی دفتر محکمہ اطلاعات کے سربراہ فخر الدین آلتن نے بھی صدر ایردوان کی صحت سے متعلق غیر مستند دعووں کی تردید کی اور آق قویو پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں صدر ایردوان کی ویڈیو کانفرنس شرکت کا اعلان کیا تھا۔
