English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اق قویو بجلی گھر سے ترکیہ کو صاف ستھری توانائی میسرہوگی:گروسی

القمر

 عالمی  جوہری توانائی ایجسنی کے صدر رافیل ماریانو گروسی نے کہا ہے کہ  اق قویو جوہری بجلی گھر سے ترکیہ کو طویل عرصے صاف  توانائی میسرہوگی ۔

 گروسی نے گزشتہ روز صدر ایردوان اور روسی ہم منصب  ولادیمیر پوتین کی  ورچوئیل شرکت کی حامل  تقریب  کے دوران کہا کہ  اس بجلی گھر کے افتتاح سے ترکیہ معاشی لحاظ سے ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔

 گروسی نے ماحولیاتی تغیر کے حوالے سے کہا کہ جوہری توانائی ایک صاف ستھری آلودگی سے پاک توانائی کا ذریعہ ہے جو کہ ترکیہ کی مجموعی ضروریات کا دس فیصد  طویل عرصے تک پورا کرے گا، ترکیہ  اپنی یک صد سالہ جمہوری تاریخ کا جشن منا رہا ہے ،یہ جوہری بجلی گھر مستقبل کے سو سالوں تک صاف توانائی فراہم کرنا جاری رکھے گا  جس کے  تحفظ میں ہماری ایجنسی اپنا تعاون دیتی رہے گی ۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے