English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بیرون ملک میں ترکیہ کے صدارتی و پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری

القمر

14 مئی کو صدارتی  اور قومی اسمبلی کے  انتخابات کے لیے بیرون ملک بیلٹ بکس  لگائے جانے والے نمائندہ دفاتر میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

بیرون ملک ترک رائےدہندگان کی   اکثریت کا حامل  ملک جرمنی ہے۔ آج قائم انتخابی مراکز کے سامنے لمبی قطاریں لگ گئیں۔

برلن قونصلیٹ جنرل کے باغیچے میں قائم انتخابی مرکز میں پہلے روز 2 ہزار 567 ووٹ ڈالے گئے۔ برلن میں پہلے دن ڈالے گئے ووٹوں کو مدنظر رکھا جائے تو ووٹروں کا ٹرن آؤٹ 56 فیصد رہا۔

جرمنی میں 13 نمائندہ دفاتر  کے علاوہ ہفتے کے آخر میں مزید 3 پوائنٹس پر بیلٹ بکس لگائے جائیں گے۔ بیرون ملک دیگر انتخابی مراکز میں ووٹ ڈالنے کے لیے بیلٹ بکس کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ، فرانس، آسٹریا، ڈنمارک اور لکسمبرگ کے ووٹرز بھی ووٹنگ کے دوسرے دن پولنگ میں گئے۔ ان ممالک کے ووٹر 9 مئی تک ووٹ ڈال سکیں گے۔

ریاستہائے متحدہ میں بھی رائے دہندگان  کل سے شروع ہونے والی پولنگ میں حصہ لیں گے۔ امریکہ کے علاوہ آسٹریلیا، بیلجیئم، ہالینڈ، انگلینڈ، سوئٹزرلینڈ، کینیڈا، ناروے، روس اور یونان کے ووٹرز سرحدی چوکیوں اور بیرون ملک نمائندہ دفاتر  میں  اپنا ووٹ ڈال سکیں گے۔

بیرون ملک  تقریباً ساڑھے تین ملین ترک راہند گان رجسٹرڈ ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے