English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلال مقصود اور فیصل کپاڈیا دبئی کی سیاحتی ویب سیریز میں شامل

القمر

 دبئی: دبئی اکانومی اینڈ ٹورازم نے یوٹیوب سیریز کے ساتھ  پاکستان ٹریولرز کیلئے ایک نئی کیمپن کا آغاز کیا ہے۔

معروف بینڈ اسٹرنگز کے سابق اراکین فیصل کپاڈیا اور بلال مقصود ناظرین کو دبئی شہر کے سنسی خیز سفر پر لے جائیں گے اور شہر کے منفرد اور پرکشش مقامات دکھائیں گے۔

سیریز تین اقساط پر مبنی ہے، ہر قسط نو منٹ دورانیہ کی ہوگی جو پاکستانی ٹریولرز کو شہر کی متاثر کن تاریخ، جدید فن تعمیر اور تفریحی کے شاندار آپشنز سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دے گی۔

ناظرین فیصل اور بلال کی نظروں سے دبئی کی متحرک ثقافت کو دیکھیں گے جو ان کے گزشتہ دورے سے اب تک شاندار تبدیلی سے گزر چکی ہے۔

فیصل کپاڈیا کا کہنا تھا کہ دبئی نے ہمیشہ ہمارے دلوں میں خصوصی جگہ بنائی ہے، ہمیں امید ہے کہ یہ سیریز پاکستانی سیاحوں کو دبئی کو دریافت کی ترغیب دے گی۔

بلال مقصود نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس سے قبل بہت مرتبہ دبئی میں پرفارم کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔لیکن اس بار مجھے اپنے دوست ایکس بینڈ میٹ فیصل کے ساتھ ایک سیاح کے طور پر شہر کو دریافت کرنے کا موقع ملا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے