ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عامرلیاقت حسین کی موت کو قتل قراردینے کی درخواست مسترد

  کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے معروف ٹی وی اینکر عامر لیاقت مرحوم کے قتل کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔

کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے معروف ٹی وی اینکر عامر لیاقت مرحوم کے قتل کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے دانیہ شاہ کی درخواست مسترد کردی۔

دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ عامر لیاقت حسین کو 22 فروری 2022 کو کچھ اجنبی افراد نے 25 کروڑ روپے دئیے تھے اور ان افراد نے  رقم وصول کرتے وقت ویڈیو بھی بنائی تھی۔

درخواست کے مطابق عامر لیاقت نے 3 کروڑ روپے بینک میں رکھے اور باقی خدا داد کالونی والے گھر کے لاکرز میں رکھے تھے، عامر لیاقت کا قتل ہوا ہے جس پر مقدمہ درج کیا جائے۔

درخواست میں ممتاز، علی جاوید، عباس، ثاقب اور 3 نامعلوم افراد کو ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں