ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماہرہ خان کی تین برس بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی

  کراچی: پاکستانی کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے تین برس بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی کا اعلان کردیا۔ 

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ وہ ٹی وی ڈرامے ’رضیہ‘ کے ساتھ چھوٹی اسکرین پر واپس آرہی ہیں۔

ماہرہ خان نے آخری ٹی وی سیریل 2021 میں کیا تھا اور اس کا نام ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ تھا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں کو سرپرائز دیتے ہوئے اپنے کردار کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ ’رضیہ‘ بہت جلد ایکسپریس انٹرینمنٹ پر آرہی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک امیوزمنٹ پارک میں کرسی پر بیٹھی ہیں اور ان کے بالوں میں ایک رنگین پراندہ لگا ہوا ہے۔

پروجیکٹ کا آغاز جون میں ہوگا لیکن کاسٹ اور ریلیز کی تاریخ کے متعلق کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں