ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یکم مئی سے بغیر لائسنس گاڑی, موٹرسائیکل چلانے پر دو ہزار جرمانہ ہوگا

چیف ٹریفک آفیسر لاہور (سی ٹی او) کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے ٹریفک قوانین کی پابندی کے لیے سخت کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ یکم مئی سے بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر ڈرائیورز کو دو ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ سوموار سے بغیر لائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے والوں کےخلاف بھرپور کریک ڈاؤن ہوگا۔ دو روز تک ایجوکیشن یونٹ اور سرکل افسران کو آگاہی دینے کا حکم دے دیا ہے۔لائسنس نہ ہونے پر ڈرائیورز کو 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔لائسنس چیکنگ کےلئے 17 خصوصی ٹیمیں بھی تعینات کی جائیں گی۔

مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ لاہور میں رجسٹرڈ گاڑی، موٹرسائیکلوں کی تعداد 75 لاکھ کے قریب ہےجبکہ ڈرائیونگ لائسنس صرف 09 لاکھ کے قریب شہریوں کے پاس ہے۔شہریوں کی سہولت اور آسانی کےلئے لائسنسنگ دفاتر کے اوقات بڑھا دئیے گئے ہیں۔ لبرٹی لائسنس سینٹر 24/7 جبکہ مناواں سینٹر اور ارفعہ کریم صبح 08 بجے سے رات 12 بجے تک کھلے ہیں، گریٹر اقبال پارک، ڈیفنس سینٹر اور بحریہ ٹاؤن بھی رات 12 بجے تک کھلےہیں۔

سی ٹی او لاہور نے مزید کہا کہ لرنر پرمٹ ہولڈرز گاڑی کے آگے اور پیچھے سکرین پر سائن چسپاں کریں۔ کمرشل، مال بردار اور پبلک سروس وہیکلز کے ڈرائیورز کے پاس ویلڈ لائسنس ہونا چاہیے۔ حادثات کی بڑی وجہ ڈرائیورز کے پاس ڈرائیونگ لائسنس کا نہ ہونا بھی ہے۔ سخت کریک ڈاؤن سے حادثات میں کمی آئے گی۔ انسانی جانوں کو بچانے کیلئے کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ڈرائیورز کے پاس لائسنس کا ہونا خود اعتماد ڈرائیونگ کی علامت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں