English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوڈان: مسلح جھڑپوں میں اموات کی تعداد 528 تک پہنچ گئی

القمر

سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان اپریل کے وسط سے جاری جھڑپوں کے نتیجے میں جانی نقصان کی تعداد 528 تک پہنچ گئی ہے۔

سوڈان وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق جھڑپوں سے 12 صوبے متاثر ہو رہے ہیں اور 18 صوبوں کے ہسپتالوں سے 528 لاشوں اور 4 ہزار 599 زخمیوں کی رپورٹ ملی ہے۔

ملک میں 5 ویں دفعہ اعلان کی گئی فائر بندی کے دوسرے دن بھی جھڑپیں جاری رہیں۔

دارالحکومت خرطوم میں صدارتی پیلس اور فوجی ہیڈ کوارٹر کے اطراف میں جھڑپیں شدت کے ساتھ جاری ہیں علاوہ ازیں  جنوبی محلّوں میں بھی فائر بندی کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

خرطوم کے متعدد محلّوں سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں اور جھڑپوں کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔

اس دوران پیرا ملٹری فورسز نے اُم درمان میں فوج کا مِگ طیارے گرانے کا بھی دعوی کیا ہے۔

علاقے میں جھڑپیں کل صبح کے وقت  شروع ہوئیں اور شام تک جاری رہیں۔

سوڈانی فریقین نے امریکہ کی، 28 اپریل سے 72 گھنٹوں کی، فائر بندی اپیل پر عمل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ حالیہ چند مہیوں کے دوران "پیرا ملٹری فورسز کو مکمل طور پر فوج میں ضم کرنے” پر مبنی عسکری اصلاحات کی وجہ سے فوج اور پیرا ملٹری دستوں کے درمیان عدم مفاہمت جاری تھی ۔

یہ عدم مفاہمت 15 اپریل کو خرطوم اور دیگر شہروں میں مسلح افواج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان مسلح جھڑپوں میں تبدیل ہو گئی تھی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے