ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صنم ماروی کی تصویر نیویارک سٹی کے ٹائمز اسکوائر کی زینت بن گئی

 نیویارک: پاکستان کی معروف صوفی اور فوک گلوکارہ صنم ماروی کی تصویر نیویارک سٹی کے ٹائمز اسکوائر کی زینت بن گئی۔ 

معروف میوزک اسٹریمنگ سروس اسپاٹیفائی کی جانب سے صنم ماروی کو ایکوئیل پاکستان پروگرام کے تحت ماہ اپریل کا ایمبیسڈر منتخب کیا گیا تھا۔

صنم ماروی کو اعزاز ملنے کے بعد ان کی تصویر نیویارک سٹی کے ٹائمز اسکوائر کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر لگائی گئی ہے۔

اسپاٹیفائی نے اپنے انسٹاگرام پیج پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صنم ماروی کے ساتھ ٹائمز اسکوائر میں صوفی عہد۔

ماروی صنم کو اپنی خوبصورت آواز کے ساتھ پوری دنیا میں شناخت حاصل ہے اور وہ لاکھوں لوگوں کو اپنے فن سے مسحور کرچکی ہیں۔

کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی فنکار ایوا بلوچ اور شائے گل اس سے قبل یہ اعزاز حاصل کرچکی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں