ممبئی: شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے اپنے کپڑوں کا برانڈ لانچ کردیا جسے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اداکار کے مداح اس برانڈ کے شدت سے منتظر تھے کیوں کہ اس کی تشہیری مہم شاہ رخ خان نے خود چلائی اور وہ اس کے برانڈ ایمبیسڈر تھے۔
2 lakh for single jacket, hoodies 44/54k…is it srk or aryan r they coming personally to deliver at home. #ShahRuhKhan #AryanKhan pic.twitter.com/0S0MFzjNnj
— Djinn (@Djinnn666) April 30, 2023
جیسے ہی برانڈ کی لانچنگ کا اعلان ہوا تو مداحوں کی بڑی تعداد نے خریداری کیلئے ویب سائٹ کا رخ کیا لیکن وہاں کپڑوں کی قیمتیں دیکھ کر ان کے ہوش اڑ گئے۔
Does SRK come with the jacket? Why is it 2L!
Aryan beta, what is this behaviour? pic.twitter.com/DFgLSqUdrh
— Dhruv Shah (@dhruva_shah) April 30, 2023
آریان خان کے برانڈ میں صرف جیکٹ کی قیمت دولاکھ، شرٹ کی قیمت 33 ہزار اور ٹی شرٹ کی قیمت 24 ہزار انڈین روپے رکھی گئی ہے۔
very cheap for a jacket tho..i’ll purchase it only if aryan sends his dad along with the product. https://t.co/3aupA5I5gx
— a. (@alooobhaja) April 30, 2023
سوشل میڈیا صارفین مہنگے کپڑوں پر انتہائی ناخوش ہیں اور انہوں نے شاہ رخ اور ان کے بیٹے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے برانڈ کو لوٹ مار کا ذریعہ قرار دیا ہے۔
Aryan khan srk’s merchandise D’YAVOL X one T-shirt cost around 24,400 jacket 200k did anyone purchased,
mera toh budget ke bahar hai .
— akashhhmohanty (@akashhhmohanty) April 30, 2023
ایک صارف نے لکھا کہ ان کپڑوں کو تو امیر بھی نہیں خرید سکتے، اسے صرف وہ بیوقوف امیر بچے خریدیں گے جنہوں نے شوبازی کرنی ہوگی۔
