English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہالی ووڈ کے کہانی نویسوں کا ہڑتال کا اعلان

القمر

ہالی وڈ کے کہانی نویس آج سے ہڑتال پر جا رہے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ امریکی رائٹرز ایسوسی ایشن  کے نو ہزار سے زائد ارکان پندرہ سالوں میں پہلی بار اس ہڑتال پر جا رہے ہیں جس کی وجہ سے رات گئے شروع  ہونے والے پروگراموں  اور عنقریب ریلیز ہونے والی فلموں کی منسوخی  ہوگی ۔

اس سے قبل سال 2007 میں  سو روز کی ہڑتال سے دو ارب ڈالرز کا نقصان ہو اتھا۔

ہالی ووڈ کی رپورٹ کے مطابق، ایسو سی ایشن نے کہا ہے کہ اگرہماری مطلوبہ شرائط  سےمتعلق معاہدہ نہ کیا گیا تو ہم ہڑتال کے لیے تیار ہیں۔

ایسوسی ایشن کے رکن الیکس او کیف نے کہا ہے کہ  کہانی نویسوں کی نصف تعداد  اسٹوڈیوز کی طرف سے ملنے والی کم ترین اجرت پر کام کر رہے ہیں۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے