English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن  کے انٹرنیشنل ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا پروموشنل پروگرام

القمر

ترکیہ ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن  کا انٹرنیشنل ڈیجیٹل پلیٹ فارم ایک طویل  عرصے کی تیاریوں کے بعد اب ناظرین سے ہمکنار ہونے کی تیار ی میں ہے۔

اس موضوع کے حوالے سے جاری کردہ بیان کے مطابق پلیٹ فارم کے لیے آج شام بے کوز قندرا فیکڑی میں ایک تعارفی پروگرام کا اہتمام کیا جائیگا۔

ٹی آرٹی 2 چینل پر نشر کیے جانے والے اس پروگرام کو ترکیہ کے مقامی  وقت کے مطابق آج شب دس بجے   ملاحظہ کیا جا سکے گا۔

پلیٹ فارم پر جہاں بہت سے مواد پیش کیے جائیں گے، وہیں اعلیٰ معیار کی نشریات، سب ٹائٹل اور ڈبنگ کے آپشنز بھی موجود  ہوں گے۔

پروموشن کے دوران  برانڈ کا نام، لوگو، مواد، پلیٹ فارم کی ممبرشپ کی تفصیلات اور اس کی نشریات شروع ہونے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

پلیٹ فارم، جو اصل مواد کے ساتھ متجسس لوگوں کو پورا کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، اس میں ایکشن سے لے کر کامیڈی تک، تاریخی ڈراموں سے لے کر کارٹون  فلموں  تک بہت سے مواد شامل ہوں گے۔

ٹی آرٹی کے ڈائریکٹر جنرل زاہد سوباجی کی میزبانی میں منعقدہ اس پروموشنل پروگرام میں  فن، سنیما، سیاست، کھیل، کاروبار اور اشتہارات کی  شہرہ آفاق شخصیات شرکت کریں  گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے