English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رنبیر کپور کی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ نیٹ فلکس پر ریلیز کیلئے تیار

القمر

 ممبئی: بھارتی سپر اسٹار رنبیر کپور اور شردھا کپور کی رومینٹک کامیڈی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ مشہور اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر ریلیز کیلئے تیار ہے۔ 

’تو جھوٹی میں مکار‘ کو آٹھ مارچ کو ریلیز کیا گیا اور فلم نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا تھا اب فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر 3 مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔

نیٹ فلکس انڈیا نے اس خبر کو اپنے انسٹاگرام پر ایک دلچسپ انداز میں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم کنفرم کرسکتے ہیں کہ یہ جھوٹ نہیں ہے، ’تو جھوٹی میں مکار‘ تین مئی کو نیٹ فلکس پر آئیگی۔

رنبیر کپور اور شردھا کپور نے نئی فلم میں اپنی پچھلی فلموں کے مقابلے میں منفرد کردار ادا کیے ہیں جبکہ ’تو جھوٹی میں مکار‘ میں دمپل کپاڑیہ اور انوبھاؤ سنگھ نے اہم رول کیے ہیں۔

شردھا کپور آئندہ ہمیں اپنی فلم ’اسٹری‘ کے سیکوئیل میں نظر آئیں گی جبکہ رنبیر کپور، سندیپ ریڈی ونگا کی فلم ’اینیمل‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے