ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پریانکا چوپڑہ میٹ گالا میں پہنا انتہائی قیمتی نیکلس نیلام کریں گی

 نیویارک: اداکارہ پریانکا چوپڑہ نیویارک میں منعقد  میٹ گالا میں پہننے والا انتہائی قیمتی نیکلس نیلام کریں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑہ نے میٹ گالا میں جو نیکلس پہنا اس میں 11 اعشاریہ 3 قیراط کا نیلے رنگ کا ہیرا جڑا ہوا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق  نیکلس کی قیمت 25 ملین ڈالر ہے جو بھارتی روپے میں  204 کروڑ بنتی  ہے۔پریانکا چوپڑہ کے نیکلس کی قیمت  اتنی ہے کہ اس قیمت میں دنیا کی مہنگی ترین گاڑی رولز رائس خریدی جا سکتی  ہے۔

پریانکا چوپڑہ کا نیکلس 12 مئی کو جینیوا کے ایک نیلام گھر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ نیکلس کی ابتدائی قیمت فروخت کا تخمینہ 26 ملین ڈالر سے لے کر 28 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔ میٹ گالا ہر سال منعقد کیا جاتا ہے جس کا مقصد میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹس کاسٹیوم انسٹیٹوٹ نیویارک کے لیے فنڈز جمع کرنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں