English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہ رخ خان نے سیلفی لینے کی کوشش کرنے والے فین کا ہاتھ جھٹک دیا

القمر

 ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ائیرپورٹ پر سیلفی لینے کی کوشش کرنے والے فین کا ہاتھ جھٹک  دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ خان ائیرپورٹ سے باہر نکلے تو ایک مداح نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی۔شاہ رخ خان نے سیلفی کی کوشش کرنے والے مداح کو غصے سے پیچھے دھکیل دیا اور گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔

سوشل میڈیا صارفین نے مداح کو دھکا دینے پر شاہ رخ خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان سے ایسے رویے کی امید نہیں تھی۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے شاہ رخ کے رویے کو شاک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس قسم کی شاہ رخ اپنے انٹرویوز میں باتیں کرتے ہیں یہ اس کے بالکل برعکس تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے