ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

18 مئی کو اناج کی ترسیل رک سکتی ہے، صداتی ترجمان ابراہیم قالن

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن کا کہنا  ہے کہ اگر 5 مئی کو استنبول میں ہونے والی ترکیہ-روس-یوکرین میٹنگ میں کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہ آیا تو 18 مئی کو اناج کی ترسیل رک سکتی ہے۔

ابراہیم قالن نے دارالحکومت انقرہ میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔

5 مئی کو استنبول میں ہونے والی ترکیہ-یوکرین-روس میٹنگ کا جائزہ لیتے ہوئے، قالن نے یاد دلایا کہ اناج کی ترسیل کے معاہدے کی مدت  18 مئی  کو پوری ہو رہی ہے۔

قالن نے کہا، "5 مئی کو ہونے والی میٹنگ انتہائی اہم ہے۔ کیونکہ اگر مثبت تعاون نہیں کیا گیا تو 18 مئی کو اناج کی ترسیل رک سکتی ہے۔ اس سے خوراک کی ترسیل میں دشواری ہو سکتی ہے۔”

یہ بتاتے ہوئے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ ہفتے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ اپنی فون کال میں معاہدے کی مدت میں توسیع کا ذکر کیا، قالن نے بتایا کہ  پوتن نے ترکی کے مثبت کردار کا حوالہ دیتے ہوئے اس سلسلے میں تعمیری ہونے کی کوشش کرنے کا کہا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں