English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی گلوکار ویسٹ بنگال میں ذاتی خرچے سے ہسپتال بنائیں گے

القمر

بالی وڈ انڈسٹری کے نامور گلوکار اریجیت سنگھ اپنے ذاتی خرچے سے ویسٹ بنگال کے شہر جنگی پور میں ہسپتال بنائیں گے۔ 

گلوکار کو ہسپتال کی تعمیر کے سلسلے میں ویسٹ بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی کی طرف سے سپورٹ حاصل ہے اور وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ اتھارٹیز کو اریجیت سنگھ کو معاونت فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق مرشد آباد جنگی پور کے احکام کے ایک میٹنگ میں ممتا بینرجی کا کہنا تھا کہ اریجیت ہماری دھرتی کا بیٹا ہے اور وہ اپنے گاؤں کیلئے کچھ اچھا کرنا چاہتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے جنگی پور کے ممبر پارلیمنٹ خلیل الرحمان کو ہدایت دی کہ وہ ہسپتال کی تعمیر میں گلوکار کو مکمل مدد فراہم کریں۔

ہسپتال کی تعمیر کی خبر سامنے آنے کے بعد گلوکار کے مداحوں کی جانب سے ان کی تحسین کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے