ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زارا ترین اور فرحان طاہر نے علیحدگی اختیار کرلی

 لاہور: پاکستانی اداکارہ زارا ترین اور فرحان طاہر نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔ 

میڈیا ذرائع کے مطابق شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں نے کچھ معاملات میں ذہنی موافقت نہ ہونے پر علیحدگی کا فیصلہ کیا جبکہ دونوں نے اس حوالے سے اب تک کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا ہے۔

فرحان طاہر اور زارا ترین کی شادی 7 نومبر 2021 کو لاہور میں خاندان اور دوستوں کے درمیان ہوئی تھی۔

زارا کے شوہر فرحان ہالی وڈ کے پاکستانی اداکار ہیں اور امریکی بلاک بسٹر ایکشن فلم ’آئرن مین 1‘ میں شامل تھے۔

پاکستانی اداکارہ اس وہ اپنے شوبز پروجیکٹ میں مصروف ہیں جبکہ فرحان طاہر ہمیں ’عمرو عیار‘ میں نظر آئیں گے جس کا ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں