English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مس یونیورس کی فائنلسٹ ماڈل گھڑ سواری میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں

القمر

سڈنی: آسٹریلین مس یونیورس مقابلے کی فائنلسٹ ماڈل سی اینا ویئر گھڑ سواری کے دوران حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں، ان کی عمر 23 برس تھی۔ 

وہ کئی ہفتوں سے ویسٹ میڈ ہاسپٹل میں لائف سپورٹ پر تھیں اور ان کی آخری انسٹاگرام پوسٹ پر مداحوں نے بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

ماڈل کی ایجنسی اسکوپ مینجمنٹ نے سی اینا ویئر کی متعدد تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سی اینا ویئر اپنے ماڈلنگ کیریئر کو بنانے کیلئے سڈنی سے لندن شفٹ ہونے کی منصوبہ بندی کررہی تھیں کہ حادثہ پیش آیا۔

ماڈل نے انگریزی ادب اور نفسیات میں سڈنی یونیورسٹی سے ڈگریاں حاصل کی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے