صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ سرحد پار عسکری کاروائیاں ختم نہیں ہوئیں ، ہم صرف صحیح وقت کے منتظر ہیں۔
صدر ایردوان نے ایک ٹیلی ویژن چینل کی براہ راست نشریات کے دوران انسداد دہشت گردی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ”ہماری سلامتی کے لیے خطرہ تشکیل دینے والی تمام تر دہشت گرد تنظیموں کے بر خلاف ہم نے ترکیہ کی تاریخ کی عظیم ترین اور موثر جنگ لڑی ہے۔ گبار ، جودی ،تندوریک اور بیست لیر میں ہم نے ان کا قلع قمع کیا ہے۔ "
انہوں نے توجہ مبذول کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی، بغاوتوں کے ذریعے ہمیں زیر نہ کرسکنے کو سمجھنے والی قوتوں نے اب اپنی حکمت عملی میں تبدیلی لائی ہے ، شامی سرحدوں پر قائم کیے جانے کی منصوبہ بندی ہونے والی دہشت گرد راہداری اس حقیقت کی ٹھوس مثال تشکیل دیتی ہے۔
جناب ایردوان نے یاد دہانی کرائی کہ” ترکیہ نے سرحد پار کاروائیوں کے ذریعے اس محاصرے کو 3 ۔4 جگہوں سے توڑ دیا ہے ، انشااللہ باقی ماندہ علاقوں کو بھی مرحلہ در مرحلہ با حفاظت بنائیں گے۔ لہذا سرحد پار آپریشن تاحال نکتہ پذیر نہیں ہوا، ہم محض صحیح وقت کا انتظار کر رہے ہیں۔”
