ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عرب لیگ وزرائے خارجہ کا اجلاس،شام کی رکنیت بحال کرنے کا فیصلہ

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب وزرائے خارجہ نے اپنے اجلاس میں شام کی عرب لیگ میں دوبارہ شمولیت سے اتفاق کیا ہے۔

 عرب  وزرائے خارجہ نے اتوار کو اس غیرمعمولی اجلاس میں شام کی عرب لیگ میں دوبارہ شمولیت کی تجویز پرغورکیاہے اوراس کے بعد اس تجویزسے اتفاق کیا ہے۔

بتایا  گیا ہے کہ اجلاس میں سوڈان کے تنازع اور مسئلہ فلسطین کو بھی ایجنڈے میں شامل کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

عرب لیگ نے2011  میں شام میں بشارالاسد کی حکومت کے عوامی احتجاجی تحریک کے خلاف پرتشدد مداخلت کے بعد دمشق کی رکنیت معطل کردی تھی۔

حال ہی میں سعودی عرب اور مصر سمیت متعدد عرب ممالک نے اعلیٰ سطح کے دوروں اور ملاقاتوں میں شام کے ساتھ دوبارہ بات چیت کی ہے، حالانکہ بعض ممالک شام کے تنازع کے سیاسی حل کے بغیر اس کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کرنے کے مخالف ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں