ممبئی: بھارت کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کی نئی فلم ’لال سلام‘ کا پوسٹر ریلیز کردیا گیا اور اس نے مداحوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کو اپنے سپر اسٹار اداکار کا پوسٹر بالکل پسند نہیں آیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اس کی ٹرولنگ شروع کردی ہے۔
پوسٹر ریلیز ہوتے ہی ٹویٹر پر صارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں اور وہ پوسٹر کو رجنی کانت کی شخصیت کے مطابق بالکل اوسط سے بھی کم لیول کا قرار دے رہے ہیں۔
Below average poster design ♀️@ash_rajinikanth https://t.co/dBiY7jAh6y
— ❥ (@itisrimathi) May 8, 2023
سوشل میڈیا صارفین جہاں پوسٹر کے معیار پر سیخ پا ہیں وہیں وہ اس بات پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں کہ فلم کی ہدایت کار ایشوریہ رجنی کانت کیوں ہیں۔
رجنی کانت فلم ’لال سلام‘ میں ایک کومیو کردار ادا کریں گے اور مداحوں کے مطابق ایک مختصر کردار کا بھی بدترین پوسٹر بنایا گیا ہے۔
