English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرین: روس کے 35 ڈرون گرا دیئے گئے ہیں

القمر

یوکرین مسلح افواج  نے کل رات روس کے 35 ایران ساختہ ڈرون طیارے گرانے کا اعلان کیا ہے۔

یوکرین مسلح افواج کے جاری کردہ بیان کے مطابق کل رات کے وقت روس نے کارکوف، ہیرسن، میکولاییف اور اوڈیسا کو ہدف بنا کر 16 میزائل حملے کئے اور یوکرین مسلح افواج اور دیگر رہائشی علاقوں پر 61 فضائی اور 52 ہیوی راکٹ حملے کئے ہیں۔  حملوں میں ہلاکتیں بھی ہوئیں ہیں اور لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

کیف بلدیہ میئر ویٹالی کلٹشکو نے کہا ہے کہ دارالحکومت کیف میں کم از کم 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے