English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ویتنام اور لاؤس میں شدید گرمی

القمر

ویتنام اور لاؤس جیسے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں  اپنی تاریخ  کا  سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا  ہے۔

6 مئی کو ویتنام کے ٹوونگ ڈونگ علاقے میں درجہ حرارت 44.2 ڈگریسینٹی گریڈ  تک پہنچ گیا، جب کہ لاؤس کے پڑوسی شہر لوانگ پرابنگ میں تھرمامیٹر نے 43.5 ڈگری سسینٹی گریڈ  دکھا رہے  تھے۔

موسمی تاریخ دان میکسمیلیانو ہیریرا نے  کہا ہے کہ  یہ ویتنام میں اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔

لاؤس میں گزشتہ ماہ سب سے زیادہ درجہ حرارت 42.7 ریکارڈ کیا گیا۔ ہیریرا نے بتایا کہ ہفتے کے آخر میں درجہ حرارت 43.5 ڈگریسینٹی گریڈ  تک پہنچنے  سے  درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

جنوب مشرقی ایشیائی خطہ ہر سال اپریل اور مئی میں موسمی مون سون بارشوں کے آغاز سے پہلے سال کے گرم ترین موسم کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

آنے والے دنوں میں پورے خطے میں درجہ حرارت معمول پر آنے کی توقع ہے، لیکن تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ موسمیاتی بحران کے بڑھنے کے ساتھ ہی غیر معمولی موسمی حالات کا بھی سامنا  کرنا پڑسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے